امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں سے جیتے، وہاں سے ہرادیا گیا، مجھے صوبائی اسمبلی پہ 30 ہزار ووٹ ملے تھے، جنہیں دھاندلی کرکے 26 ہزار کردیا گیا، ہم نے احتجاج کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹ 30 ہزار کیے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں گا، کیونکہ میرے ووٹ کم ہیں، اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کے ووٹ مجھ سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بس اپنا جائز حق چاہیے جوکہ نہیں ملا، ہمیں کوئی لولی پاپ نہیں چاہیے، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں یہ سیٹ نہیں لوں گا۔
حافظ نعیم نے اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ٹی آئی جیتی ہے، اس پر حق پی ٹی آئی کا ہے۔