گجرات میں حلقہ پی پی 29 سے تحریک لبیک کے امیدوار ملک ثاقب نواز کو قتل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملک ثاقب نواز کو زمین کے تنازع پر مخالفین نے قتل کیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق کڑیانوالہ کے علاقے میں ملک ثاقب نواز کو گھر سے کھیتوں میں جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ شہباز گجر اور انور گجر سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔