کراچی میں سبز کچھووں کی افزائش، اب تک 11 ہزار سے زائد انڈے جمع

کراچی میں سبز کچھووں کی افزائش کا سیزن چل رہا ہے، میرین ٹرٹلز یونٹ ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل سے اب تک سبز کچھووں کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع کرچکا۔

یونٹ کے ذمہ داران کو امید ہےکہ چند روز میں 13 ہزار سے زائد انڈے اکٹھے کرنے کا ہدف پور کرلیا جائے گا، سبز کچھوے انڈے دینے کیلئے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل کا رخ کررہے ہیں۔

یاد رہے مادہ کچھوے 15 فروری تک افزائش نسل کیلئے ساحلی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں