حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 3852 ارب تک محدود

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4084 ارب روپے سے کم ہو کر 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا۔

حکومتی گارنٹیوں میں 232 ارب روپے کمی کی رپورٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو تیکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ ستمبر 2023ء تک حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے تک محدود کرنا ہدف تھا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ستمبر تک حکومت کی جانب سے نئی گارنٹی نہیں ایشو کی گئی، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق مرکزی بینک سے ادھار قرض نہیں لیا گیا۔

بیرونی قرض کی ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں اور ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی گئی۔

اکتوبر کے اختتام تک سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کی شرائط پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا جس کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں