فلاحی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں گے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے دارالسکون کی انچارج سسٹر فضیلری عنایت نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات میں معذور بچوں اور بزرگوں کی کفالت ، دارالسکون کو درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فلاحی اداروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کریں گے، معذور بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال ایک عظیم فریضہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دارالسکون بلا رنگ و نسل اور بلا امتیاز انسانی خدمت پر معمور ہے۔ سسٹر فضیلری عنایت نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ادارہ میں ورزش ، یوگا اور مختلف پروگرامز تسلسل سے کرائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں