کچے کے ڈاکووں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکووں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کردی۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے جائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکووں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائے گا، ڈاکو اسلحہ چھوڑیں اور آئی ٹی کورس کرنے آجائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں