passwords

پاس ورڈ سے جان چھوٹی، گوگل کا نیافیچر متعارف

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاس ورڈ سے پریشان صارفین کو اس مشکل سے نجات دلاتے ہوئے آسان حل پیش کردیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں دینے والے بین الاقوامی اداروں کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جس سے پاس ورڈ سے پریشان صارفین کی اس مشکل سے یاد رکھنے والی چیز سے جان چھوٹ جائے گی۔ گوگل کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے اب پاس ورڈ کی جگہ پاس کا آپشن دیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کر سکیں گے۔

پاس کی کے ذریعے صارفین پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری، محفوظ طریقے اور سب سے بڑی مشکل یعنی یاد رکھنے کی جھنجٹ سے آزاد ہوکر اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں