سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ

دو ہفتوں کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 300 روپے اور دو ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر ایک لاکھ 74 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں