سپریم کورٹ کا فیصلہ متنازع، اپیل دائر کریں گے، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہےکہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، امیدواروں کی نئی لسٹ بنائیں گے اور مہم چلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے، عدلیہ کا کام ہے سب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، ہم نے عدلیہ کا فیصلہ قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوگیا، پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، سخت مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک ایک صفحے کی 14 درخواستیں کروڑوں عوام کے حق پر حاوی ہوئی ہیں، 12 کروڑ ووٹرز میں سے 10 کروڑ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، فیصلے میں 14 بندوں کا ذکر ہوا ہےکہ یہ پارٹی ممبرز ہیں، یہ بات غلط ہے یہ 14 افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں، بلا رہے نہ رہے عوام عمران خان کی آواز پر ووٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں