امید ہے سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال کرے گی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کے پاس 2، دو چشمے ہیں، ہمیں الگ دیکھا گیا، شفاف انتخابات کیلئے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دلائل دیئے، کل پی ٹی آئی جواب دے گی، امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بغیر جرم کے جیلوں میں ہے، کبھی کسی پارٹی کا انتخابی نشان انٹرا پارٹی الیکشن کی بناء پر نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی نہیں مانے گا، ہر جماعت کی پہچان اس کا نشان ہوتا ہے، سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں