چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے اعلان کیا ہےکہ تحریک انصاف ہر صورت الیکشن میں حصہ لے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ آراوز کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دے، کچھ بھی ہوجائے، الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم بائیکاٹ کرکے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان سے مشاورت کروں گا، اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 550 سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں اور ان میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی مسترد کی گئیں۔ تحریک انصاف کے 380، پیپلزپارٹی کے 40 اور (ن) لیگ کے 28 کاغذات مسترد ہوئے۔