PDM جانتی الیکشن شفاف ہوئے تو ان کی شکست یقینی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم جماعتیں جانتی ہیں کہ اگر الیکشن صاف، شفاف ہوئے تو ان کی شکست یقینی ہے، اس لئے ان کی کوشش ہےکہ تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھین لیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرے، عدلیہ سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے تاریخ کی بدترین پری پول ریگنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پھر بلّا چھیننے کی کوشش کی گئی، کل شیر اور پرسوں تیر بھی چھن سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں