چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ جیل بھیجنے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہم ہائیکورٹ بھی جائیں گے، ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے 50 سے زائد واقعات ہوئے ہیں۔