چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے بلے سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف کوئی فیصلہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی مقبول ترین جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی۔
گوہر خان کا کہنا ہےکہ پارٹی کے اندرونی معاملات سے اکبر ایس بابر کا کوئی تعلق نہیں، وہ پلانٹڈ آدمی ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، ہم نے کرا دیے۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق کیا گیا، اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے 40 سوالوں کے جواب مانگے ہیں۔