چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ سزائے موت بھی سنادیتے تو ہم تیار تھے، ہمارے کارکن پرامن ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے تحمل اور برداشت رکھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جج نے سائفر کیس آئین و قانون سے ہٹ کر چلایا، کارکن تحمل کا مظاہرہ کریں، یہ اشتعال دلائیں گے لیکن مشتعل نہیں ہونا، الیکشن پر توجہ دیں، عدلیہ پر اعتماد ہے اور ریلیف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اب فائنل 8 فروری الیکشن کی تیاری کریں، لوگ عمران خان کو مٹا رہے ہیں لیکن اللہ اپنے رحم و کرم اور عوام کے تعاون کے ساتھ مٹانے نہیں دے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام اباد ہائیکورٹ درخواست دائر کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو سزا کے خلاف پر امن احتجاج بھی کیا جائے گا۔