تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ جانا الیکشن کمیشن کا حق ہے، امید ہے سپریم کورٹ سے بھی انصاف ملے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا، ہمارا انتخابی نشان بحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوچکی، آج اعلان کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کی سرٹیفائیڈ کاپی جمع کراچکے، درخواست ہے انتخابی نشان کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔