چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہر محاذ پر ہرانے کی کوشش کی، پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ٹکٹوں سے متعلق کل اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلا بحال نہ ہوتا تو مشکلات ہوتی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اس کا نشان واپس لینا غیر قانونی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ سائفر کیس حکم امتناع کل ختم ہو رہا ہے، اُمید ہے ہائیکورٹ کوئی اچھا فیصلہ دے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے اس کا ٹرائل اوپن ہو، بانی پی ٹی آئی کو ہر مقدمے میں ملوث کیا جارہا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو انشاء اللہ پی ٹی آئی جیت کر دکھائے گی۔