سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے۔
گوہر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے۔
تحریک انصاف کے مطابق گوہر ایوب کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔