لاہورمیں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں کاانکشاف

لاہور:لاہور کے نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمروں سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے جوہر ٹاو¿ن میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگا کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ہاسٹل خالی کروا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خفیہ کیمرہ گرلز ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا جس سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں، یہ ہاسٹل نجی سوسائٹی کا رہائشی اور اس کی بیوی چلا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے تاہم انہیں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں