آئی جی سندھ کی رباب چانڈیو سے ملاقات, انصاف کی یقین دہانی

اُم رباب چانڈیو نے کچھ روز قبل کراچی میں چیف جسٹس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی اور انصاف کی دہائی دی تھی.. آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آج اُم رباب چانڈیو سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ ان کے پیاروں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا..
واضح رہے کہ سترہ جنوری کو میہڑ میں رباب چانڈیو کے والد, دادا اور چاچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا.. قتل کا الزام ایم پی اے سردار چانڈیو پر لگایا گیا تھا تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوسکی.. مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب تک تحقیقات میں رکاوٹ بنتی رہی ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں