مفت کھانے کیلئے سلاخوں سے گزرنے کی شرط

رسٹورنٹ کے مالک زاؤ لانگ نے مفت کھانے کی آفر پر سلاخوں کے درمیان سے گزرنے کی شرط رکھ دی

ریسٹورنٹ کا کھانا کسے پسند نہیں ہوتا اور اگر کوئی ریسٹورنٹ اچھا کھانا کم قیمت یا مفت آفر کرے تو لوگوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

چین میں بھی ایک ریسٹورنٹ نے مفت کھانے کی پیشکش کی ہے لیکن اس حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

اگر کوئی مفت کھانا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے تنگ سلاخوں کے درمیان میں سے گزرنا ہو گا۔

اس آفر کے لیے ریسٹورنٹ میں داخلے سے قبل مختلف چوڑائی کی 5 سلاخیں نصب کی گئی ہیں جس میں پہلی 5.9 انچ چوڑی ہے، دوسری 7 انچ، تیسری 9.8 انچ، چوتھی 11.8 جب کہ پانچویں 13 انچ چوڑی ہے۔

مفت کھانے کی آفر کیلئے ایک شخص 7 انچ کی سلاخ سے گزرتا ہوا
جو جتنی چوڑی سلاخ سے گزرے گا اسے اسی حساب سے مفت کھانا ملتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مطابق اس انوکھی آفر کا مقصد موٹے لوگوں کو درست مقدار میں صحت مند غذا کی طرف راغب کرنا ہے۔

جہاں اس آفر سے موٹے افراد مایوس ہوئے وہیں دبلے پتلے افراد اس آفر کو انجوائے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں