propaganda

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی، خطے میں امن و استحکام اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ کیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کی سرحد ہے، سرحد پر باہمی رابطے مضبوط تر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گرد پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں میں بہتر روابط سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی مسلح افواج میں تعاون سے علاقائی امن مستحکم ہوگا، مسلح افواج میں تعاون سے ناصرف دونوں ملک بلکہ خطے میں بھی فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں