جی ڈی اے، جماعت اسلامی انتخابی دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو تیار

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے اندرون سندھ و کراچی میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نائب صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم کی زیر قیادت وفد نے منگل کی شب ادارہ نورحق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور مینڈیٹ چوری کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ڈی اے کی جانب سے جماعت اسلامی کو حیدرآباد ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی، جسے حافظ نعیم الرحمن نے قبول کیا اور دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں