گوادر میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ

گوادر میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ

گوادر میں 16 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں جبکہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

گوادر میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

نکاس کا موثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں