گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کیلئے سوئی کمپنیوں کی ضروریات کا تعین بھی کردیا۔

اوگرا نے مالی سال 2024-25 کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 10 فیصد یعنی 179.17 روپے کمی ہوئی۔

پچھلے سال کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق 862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی MMBTU قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں