سندھ، بلوچستان کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایس ایس جی سی نے گیس قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے، گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں سوئی سدرن نے کل 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے اور آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر آج کراچی میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی مد میں بھی 49 روپے 63 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، اس طرح مقامی گیس اور ایل این جی پر مجموعی طو پر 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں