کراچی:حیدر آباد میں گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ واقعہ کے بعد شہرمیںایل پی جی کی دکانیںبندکردی گئیں۔ایم ایس سول اسپتال کراچی ڈاکٹرخالد بخاری کے مطابق حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کے3 اور زخمی سول ہسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ایم ایس کے مطابق سول اسپتال میں 9 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرخالد بخاری کے مطابق جاں بحق دونوں افراد 100 فیصد تک جھلس چکے تھے۔
چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد پریٹ آباد واقعہ کے بعد شہر میں ایل پی جی کی دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کو این او سی لینا ہوگی، آبادی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہائی ویز پر ایل پی جی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔