جی میل کے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

گوگل نے جی میل کے لاکھوں اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل کی جانب سے غیرفعال صارفین کیلئے ضابطے کی تبدیلی کے بعد یہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

گوگل کا کہنا ہےکہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کا عمل آئندہ تین ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔ ایسے اکاؤنٹس جو 2 سال کے عرصے کے دوران غیر فعال رہے ہیں، انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ان گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے گوگل ڈرائیو، ڈاکیومنٹس، کلینڈر، میٹ اور گوگل فوٹوز کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں