کراچی میں فرینڈز آف ہزارہ سنگی گروپ کے زیر اہتمام شاندار افطار ڈنر

کراچی جیم خانہ میں فرینڈز آف ہزارہ سنگی گروپ کے بزنس مین سنگیوں کا شاندار افطار ڈنر منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب حنیف گوہر سواتی کی سرپرستی میں ہوئی، ڈی آئی جی آزاد تنولی مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر میزبان سلیم تنولی نے تقریب میں شرکت پر احباب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے ساتھ ہمدری کا درس دیتا۔

فرینڈز آف ہزارہ کے روح رواں سنگی سجاد سواتی نے کہا ہےکہ فرینڈز آف ہزارہ سنگی گروپ تاجروں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔

ڈی آئی جی آزاد خان تنولی اورحنیف گوہر کی مشاورت سے سلیم تنولی کو ہزارہ بزنس مین فورم کا 2 سال کیلئے صدر اور راشد محمود اعوان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ دونوں عہدیداران باہمی مشاورت سے کابینہ تشکیل دیں گے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تقریب کے دیگر شرکاء میں رشید محمود،سردار احمد نواز، عامر نواز تنولی، شاہد جمعہ، شفیق الرحمٰن سواتی، طارق تنولی، جاوید اقبال سواتی، بشارت اعوان، سلیم تنولی، عمران اورنگزیب اعوان، سعید اعوان، ذاکر علی شاہ، بشیر سواتی، ذوالفقار تنولی، عاصم ندیم تنولی، نثار سواتی، ساجد میر ایم پی اے، گلزار شاہ مشوانی، فدا حسین تنولی، وسیم تنولی، شعیب لالہ، راجہ بصیر، شکیل تنولی و دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں