انکم ٹیکس ری فنڈ کی ای میل کو نہ کھولیں

اگر آپ کو ایف بی آر سے یہ ای میل آئی ہے کہ آپ انکم ٹیکس کی رقم ری فنڈ کرالیں۔ اور لنک پر کلک کریں۔تو ہرگز ایسا نہ کریں۔ یہ دھوکے سے آپ کو ٹھگنے کی ایک اور کوشش ہے۔
(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس نئے فراڈ کی شکایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کو مختلف بینکوں اور دیگر اداروں کے نام سے ای میلزموصول ہورہی ہیں،جن میں لالچ یا کوئی وارننگ دے کر لنک پر کلک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، ایسی تمام ای میلز فراڈ ہیں۔
یہ ای میلز بھیجنے والے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، جیتو پاکستان اور مردم شماری سروے وغیرہ کے ناموں سے لوگوں کو موبائل پرایس ایم ایس بھی کرتے ہیں اور بینک اکاؤنٹس کی خفیہ تفصیلات جان کر اکاؤنٹ کا صفایا کردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں