ظلم و جبر کی انتہاء!! امریکہ کا فوزیہ کی عافیہ سے ملاقات کرانے سے انکار

امریکی حکام نے ظلم و جبر کی ایک اور مثال قائم کردی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکا میں قید بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت لے رکھی تھی تاہم جیل حکام نے عین ملاقات کے وقت ملاقات سے روک دیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور سینیٹر طلحٰہ نے ملاقات کی اجازت نہ دینے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے نوٹس کی اپیل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں