کراچی: مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، کل تعداد 10 ہوگئی، 4 تاحال لاپتہ

کراچی کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والے مزید 6 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے نتیجے میں کل تعداد 10 ہوگئی، 4 تاحال لاپتہ ہیں۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔

ماہی گیری کی کشتی الاسد علی (23377-B) کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ 05 مارچ کوحجامڑو کریک کے قریب خراب موسم کے ساتھ ممکنہ تکنیکی وجوہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

کشتی حادثے میں 35 ماہی گیر کھلے سمندر میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 21 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں