وفاقی کابینہ ارکان کو محکمے تفویض، محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو محکمے تفویض کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا-

اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے-

نوٹی فکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع، احسن اقبال کو منصوبہ بندی، اویس لغاری کو ریلوے اور امیر مقام کو سیفران، ثقافت و تاریخی ورثہ کا قلمدان سونپا گیا۔

رانا تنویر حسین صنعت و پیداوار، قیصر احمد شیخ وزارت بحری امور ہوں گے، اعظم نذیر تارر کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

سالک حسین سمندر پار پاکستانیوں، خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہوں گے۔

محمد اورنگزیب وزیر خزانہ دیکھیں گے، احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا۔

مصدق ملک کو توانائی اور پیٹرولیم جبکہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا وزیر مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں