ایف سی میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کافیصلہ

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی جاری حالیہ لہر کے تناظر میں فرنٹیئر کا نسٹیبلری ( ایف سی ) میں سپاہی کی خا لی 2425آ سامیوں پر فوری بھرتی کا فیصلہ کیا ہے،وزارت داخلہ نے ان بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے این او سی جا ری کردیا ہے، بھرتی کئے جانے والے سپاہیوں کو فر نٹئر کا نسٹیبلری کی مختلف قبائلی پلاٹونوں میں تعینات کیا جا ئے گا۔

ایف سی نے اہل امیدواروں سے در خواستیں طلب کر لی ہیں، ان سپا ہیوں کو گریڈ چھ میں بھرتی کیا جا ئے گا، بھرتی کیلئے تعلیمی معیار میٹرک مقرر کیا گیا ہے،قد کم از کم پانچ فٹ سات انچ ہو،عمر کی کم از کم حد اٹھارہ سال اور بالائی حد پچیس سال ہونی چاہیے۔ امیدواروں سے ایک گھنٹے کاتحر یری امتحان لیا جا ئے گاجو MCQSپر مشتمل ہوگا،فزیکل امتحان بھی ہوگا جس میں ایک میل کی دوڑ سات منٹ میں مکمل کرنا ہوگی۔در خواستوں کی وصولی کیآخری تاریخ 15ستمبر مقر ر کی گئی ہے،سروس سے برطرف یا کسی جرم میں سزا یافتہ اہل نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں