ٹیکس چوروں کی نشاندہی، موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں موبائل سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، جس پر عید کےبعد ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کرلی گئی، یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدن ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز فائل نہیں کئے۔ ایف بی آر عیدالفطر کےبعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں