state is sinking

ریاست ڈوب رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمپین کررہی ہیں اور دوسری جانب ریاست ڈوب رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی نسل سوشل میڈیا پربہت فعال ہے، سوشل میڈیا کے بارے میں نوجوان اچھی طرح جانتے ہیں، مریض اگر ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرے گا تو مرض بڑھتا جائے گا۔یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان داخلی مشکلات اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، معاملات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ملک میں آج بھی امریکہ کے وفادار ہیں جو ان کے لئے کام کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ ایک نظریاتی جنگ کو ہم نے لڑا ہے اور جیتا ہے، میرا مخالف قید میں ہو اور میں ان کے خلاف بیانات دوں یہ نہیں ہوسکتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ مخالف کے ہاتھ بھی کھلے ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سارے سیاست دان جیل سے باہر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں