مرجائیں تو ہی کیس فکس ہوگا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ معلوم ہوتا ہےکہ مرجائیں تو ہی کیس فکس ہوگا۔

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں، ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔

فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

واضح رہےکہ فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں