فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے فواد چوہدری کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا گیا، عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے خلاف درخواست پر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کے پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے۔

وکیل صفائی فیصل چوہدری نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں