فاطمہ قتل کیس: ملزم فیاض شاہ، دیگرکا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہےکہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں