خیرپور: نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، باپ ہی قاتل نکلا

خیرپور میں نوجوان کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تھانہ سوارہ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بیٹے کا قاتل سگا باپ نکلا، ملزم کے اعتراف کےبعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر بیٹے کو قتل کیا۔

ملزم نے 6 اپریل کو بیٹے کو قتل کیا تھا، مقدمہ ملزم نے اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں