فرح خان کو تکلیف دینے والوں کوبددعائیں دینے کاانکشاف

ممبئی :بالی وڈ کی معروف فلم سازفرح خان نے خود کو تکلیف دینے والوں کو معاف کرنے کے بجائے بددعائیں دینے کا انکشاف کیا ہے۔فرح خان حال ہی میں بالی وڈ اداکار انیل کپور کے ہمراہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی مہمان بنیں، اس دوران کپل شرما نے دونوں شخصیات سے سوال کیاکہ آپ دونوں اپنے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کردیتے ہیں یا بدلہ لیتے ہیں؟۔

اس سوال کے جواب پر فرح خان نے بتایاکہ میں قطعی طور پر بدلہ نہیں لیتی لیکن دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، میں ان کی طرف غصے سے دیکھتی ہوں اور میری زبان کالی ہے۔فرح خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے ساتھ واقعی کچھ برا کرے تو میں پورے دل سے ان کو بددعا دیتی ہوں، اب جن کی فلمیں فلاپ ہوئیں تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کیوں فلاپ ہوئیں۔

فرح نے اپنی گفتگو میں کسی کا بھی نام لینے سے گریز کیا تاہم اسی دوران انیل کپور نے بتایا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں ا±ن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر اور زیادہ توجہ مرکوز کردیتا ہوں، میرے کام کی تعریف ہی میرے مخالفین کیلئے میرا بدلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں