کراچی: ٹراما سینٹر سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا۔

ڈاکٹر گاؤن پہنے عبداللہ ٹراما سینٹر کے فلور پر گھوم رہا تھا، سیکورٹی گارڈ نے پکڑا تو معلوم ہوا جعلی ڈاکٹر ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عبداللہ کسی بیکری کا ملازم ہے، کہتا ہے اسے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے پکڑا گیا تب بھی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں