سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کرا دیا، جواب میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
فیض حمید نے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ان سے ملا اور نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا۔
فیض حمید کے مطابق کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اوربعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔