گورنرکے پی کے نے علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیدی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاو¿س آ کر کھانا کھائیں ہم صوبے کا مقدمہ مل کر لڑیں گے، آپ گورنر راج کا خواب نہ دیکھیں۔فیصل کریم کنڈی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں، اگر وہ مجھے بلاتے ہیں تو صوبے کی ترقی کے لئے میں جاو¿ں گا، ان کو بتا دوں کہ ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ گورنر ہاو¿س سے کبھی کسی کے لئے کوئی سازش نہیں ہوگی، مطمئن رہیں چپقلش کوئی نہیں ہوگی کوشش کریں گے ان کو راہ راست پر لے آئیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ ہم کبھی بھی لفظی جنگ میں آپ کے لیول تک نہیں آئیں گے، لڑنے اور سیاست کے لئے اور فورم بھی ہیں، آپ اپنی نااہلی نہ چھپائیں آئیں جو سپورٹ چاہیے میں مرکز سے لے کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سیاسی لیڈر کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہوں تاکہ کل کو نگاہیں ملا سکو، جو صورتحال صوبے میں ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں اور خواتیں کو مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، ایک اچھا مقابلہ کریں سب مل کر اپنے لوگوں کو ڈیلیور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں