لاہور:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں۔انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ لاہور میں رہنما پیپلز پارٹی عزیز الرحمان چن کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہی بہتر فورم ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا اداروں میں ٹکراو¿ نہیں ہوناچاہیے اور اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرناچاہیے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ محبت ان شا اللہ چلتی رہے گی، انہیں کھا نے کی دعوت دی ہے لیکن شاید وہ کچھ ہچکچا رہے ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کنڈی کا کہنا تھا کل تک بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ ان کے اکاو¿نٹ پر موجود تھی، وہ یا تو ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں۔ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آپ سوشل میڈیا کے خیبرپختونخوا کو دیکھ کر چیزوں کا اندازہ مت لگائیں، میرے ساتھ آئیں میں آپ کو گورنر ہاو¿س سے خیبرپختونخوا دکھاتا ہوں۔