وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو کمیٹی کی سربراہی سے محروم کر دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو اہم کمیٹی کی سربراہی سے محروم دیا۔وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی تاہم وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو ایکنک کی سربراہی نہیں دی۔ ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔نگراں دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں۔

سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیرخزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔سابقہ اتحادی دور میں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کےسربراہ تھے۔نوتشکیل کردہ 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، منصوبہ بندی احسن اقبال ارکان میں شامل ہیں۔پنجاب سے مریم اورنگزیب اور سندھ سےجام خان شورو ارکان، خیبرپختونخوا سے صوبائی مشیرخزانہ مزمل اسلم اور بلوچستان سے صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کے رکن ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں