کراچی: ڈیفنس میں سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

سابق وفاقی وزیر کی گاڑی کو حادثہ تھانہ درخشان کی حدود خیابان شمشیر پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں فہمیدہ مرزا کو چوٹ آئی ہے، انہیں اسپتال روانہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں