سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردی گئیں۔
اپیلیں خارج ہونے کے بعد فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
فہمیدہ مرزا کے وکیل نے کہا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کرنے کا حق حاصل نہیں، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔