فیس بک کا اہم فیچر ہیک ہونے سے پونے تین ارب صارفین متاثر ہوئے

28 ستمبر 2018 کو فیس بک کا ایک اہم فیچر ہیک ہوا. اس ہیکنک کی بنا پر پونے تین ارب صارفین کے عالمگیرسوشل نیٹ ورک فیس بک کوایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑا.۔ہیکرزکےحملے سے پانچ کروڑصارف متاثرہوئے۔ان صارفین نے فیس بک کا ویو ایزکا فیچر استعمال کیا تھا۔
فیس کے مطابق اس کے پانچ کروڑ افراد کو اس کے”ویو ایز” کے فیچر سے نشانہ بنایا گیا،اس فیچر میں لوگ اپنےاکاؤنٹ کا پبلک ویو دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا تھا کہ یورزاکاؤنٹس کی سیکورٹی کےانتظامات کرلئے ہیں۔جبکہ ذمہ داران تک پہنچنے کی کوشش بھی جاری ہے۔تاہم فیس بک نے یہ نہیں بتایا کہ متاثر ہونے والے اکاؤنٹس کا تعلق کن ممالک سے ہے۔۔
اس ہیکنگ اٹیمپٹ سے پانچ کروڑفیس بک صارفین متاثرہوئے۔۔حملے کے بعد فیس بک نے احتیاط مزید نو کروڑ صارفین کو لاگ آؤٹ کردیا۔۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کی سائبرسیکورٹی میں بریک ڈالنے والاکون ہے تاہم انہوں نے حفاظتی اقدامات کرلئے ہیں۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے اداروں کو بھی رپورٹ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں