غزہ بچاؤ دھرنا: پولیس کی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرنے کی کوشش

غزہ بچاؤ یکجہتی دھرنے سے واپسی پر پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کےبعد اہلکار واپس چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں